ابنا:اسپين کے دارالحکومت ميڈرڈ ميں ہزاروں کي تعداد ميں شہري پارليمان کي عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت کي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے تحت نئے سال کے بجٹ ميں کمي کے فيصلے کے خلاف مظاہرے کئے-مظاہرين نے حکومت کي معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں کے خلاف نعرے بھي لگائے-اس موقع پر کڑے حفاظتي انتظامات کئے گئے تھے اور بڑي تعداد ميں پوليس اور سيکورٹي اہلکاروں کو تعينات کر ديا گيا تھا-مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت کي معاشي کفايت شعاري کي پاليسيوں نے ملک کے مڈل کلاس طبقے کو مشکلات سے دوچار کرديا ہے-مظاہرے کے منتظمين نے پچيس اور ستائيس اکتوبر کو بھي ايسے ہي مظاہرے کرنے کا اعلان کرديا ہے-بائيں بازو کي اپوزيشن جماعت مسلسل يہ کہتي چلي آرہي ہے کہ اسپن ، جرمني، يونان اور پرتگال جيسے ممالک ميں جہاں اقتصادي بحران کي شدت سے غريب لوگوں کو سب سے زيادہ نقصان پہنچ رہا ہے- ہنگري کے درالحکومت بوڈاپسٹ ميں بھي اپوزيشن نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے ہيں-ہنگري کے عوام نے چوبيس اکتوبر کو سويت يونين کي فوج کے خلاف انقلاب کي چھپنويں سالگرہ کے موقع پر دو الگ الگ مظاہرے کئے ہيں-ہزاروں لوگوں نے سابق وزيراعظم گورڈن بائنائي کي قيادت ميں حکومت کي متنازعہ اقتصادي اصلاحات کے خلاف دارالحکومت بوڈاپسٹ کي سڑکوں پر آکے احتجاج کيا- دوسري جانب موجودہ وزيراعظم ويکٹر اوربان کے حاميوں نے پارليمان کي عمارت کے سامنے مظاہرے ميں شرکت کي جس کو وزيراعظم نے بھي خطاب کيا-ہزاروں کي تعداد ميں اطالوي وکيلوں نے دارالحکومت روم ميں مظاہرے کئے ہيں-وکلا کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ، پوليس اہلکاروں اور فائربريگيڈ کے کارکنوں نے بھي اپنےمطالبات کے حق ميں درالحکومت کي سڑکوں پر مارچ کيا- يورپ کي دوسري بڑي اقتصادي طاقت اٹلي، دوہزار ارب يورو قرضے کے ساتھ يونان کے بعد يورپ کا سب سےزيادہ مقروض ملک ہے- کہا جارہا ہے کہ اطالوي معيشت کے سقوط کي صورت ميں يورو زون کو زبردست بحران کا سامنا کرنا پڑے گا-حکومت کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف فرانس، برطانيہ ، جرمني، اور پرتگال ميں بھي زبردست مظاہرے ہوئے ہيں-...../169
24 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359527
يورپ کے کئي ملکوں ميں عوام نے حکومتوں کي اقتصادي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے کئے ہيں -